سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں،حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں، ٹریبونلز کو تبدیل نہ کرنے کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے۔جلا وگھیرا وکیس کی سماعت کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کا ریویو دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی تسلیم کرے ، مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگر فارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک ثاتر یہ ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لا کی باتیں ہو رہی ہیں، سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں، حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹریبونلز کو تبدیل نہ کرنے کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے، چیف جسٹس صاحب نے تو اپنے ججز کے ساتھ ہی کھڑے ہونا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی