وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے اہم منصوبہ ہے،چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی'سوڈان میں پاکستانیوں کے انخلاء میں چین کی مدد پر شکر گزار ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،چین اور پاکستان کے درمیان رشتہ دہائیوں پر محیط ہے۔سوڈان میں پاکستانیوں کے انخلائ میں چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے چین کے ساتھ اہم منصوبے شوع کیے،پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ تمام ایشوز پر چین کی حمایت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر کی غیر مشروط حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔وزیر خارجہ کا کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کیلئے اہم منصوبہ ہے،چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی