محکمہ انسدد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے درہ آدم خیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، دہشتگرد تھانہ جنگل خیل حملے سمیت مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی