سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے سوشل میڈیاکوآرڈینیٹرشاہد محمودستی کے بہنوئی راجہ تنویر احمدرضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں سانج نیومری میں اداکر دی گئی،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا تعزیتی اجلاس مرکزی آفس میں منعقدہوا جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،غلام قاسم خان،محمد سرفرازملک،اسدمحمود،مرزاسعیداختر،محمد عاصم ملک،راجہ ظفر،عالم نصیر،خالد محمود،عابدعلوی،چوہدری شاہد گجر،زاہد کاٹھیا،عمرحیات جھبانہ،راجہ رحیم نواز،اخترستی،گوہرالہیٰ،چوہدری شہزاداختر،چوہدری واجد گجر،صفدرعباسی،ملک محمد عمران،ملک محمد اسلم،ملک عدیل و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی