سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے مطالبے پر ادارے میں کام کرنے والے معذورملازمین کا سپیشل کنونس الاؤنس 4000روپے سے بڑھا کر7000روپے ماہانہ کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فنان ونگ نے جاری کردیاجوکہ جو یکم جولائی 2024ء سے نافذالعمل ہوگا،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے کے سپیشل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین واحد تنظیم ہے جو حقیقی معنوں میں ملازمین کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے،مہنگائی کے اس دور میں اس اضافے پر ہم چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر، ڈپٹی فنانشل ایڈوائزرایزدحسین،قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین اورانکی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں،
اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام معذورملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمار امشن تمام ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہے،آج ہماراملک مختلف بحرانوں کاشکارہے جس کے اثرات تمام اداروں پر مرتب ہوئے ہیں لیکن اسکے باوجود چیئرمین سی ڈی اے،ممبر ایڈمنسٹریشن اور ممبرفنانس نے تمام معذورملازمین کے الاؤنس میں اضافہ کرکے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں،انھوں نے کہا کہ جب کسی بھی ادارے کا مزدور خوشحال ہو تو ادارے ترقی کرتے ہیں،سی ڈی اے ملازمین کو چاہیے کہ وہ ادارے کی ترقی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں انشاء اللہ بہت جلد ملازمین کو مزید خوشخبریاں ملیں گی،انھوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور تمام شرپسند عناصرجو برسات کے موسم میں نظر آتے ہیں ان کے جھوٹے دعوؤں پر کان نہ دھریں انشاء اللہ ملازمین کے تمام مسائل اسی پلیٹ فارم سے حل ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی