i پاکستان

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماں کی فہرست میں شاملتازترین

May 04, 2024

شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس اعزاز کے تحت پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماوں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹرشہزادبیگ کانام عالمی فہرست میں شامل ہوناعالمی سطح پرپاکستان کیلئے اہم ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرشہزاد بیگ واحدپاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی