i پاکستان

شرمیلا فاروقی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کا واک آوٹتازترین

April 19, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی نے واک آوٹ کردیا ۔جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شرمیلا فاروقی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی نے واک آوٹ کردیا، بعد ازاں بلاول بھٹو اور دیگر اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں واپس آگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی