i پاکستان

شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور ، عدالت کا صوبائی وزیر کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکمتازترین

October 04, 2022

صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا کیس چل رہا ہے، جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ راج علی واحد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔ وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی