i پاکستان

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، ایس ایس پی آپریشنزتازترین

August 07, 2024

ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، سپروائزری افسران زیر تفتیش مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کریں، سنگین مقدمات میں کرائم سین کا خود وزٹ کریں، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی جس میں زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی فردا فردا کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، غفلت و لاپرواہی ناقابل برداشت ہے، سنگین جرائم ،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپارٹس پر خصوصی فوکس کیا جائے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، انہوں نے کہا زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سپروائزری افسران زیر تفتیش مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کریں، سنگین مقدمات میں کرائم سین کا خود وزٹ کریں، مقدمات کی موثر تفتیش،بروقت چالان اور موثر پیروی مقدمات سے سزایابی کو یقینی بنایا جاسکتاہے،ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان نے کہا شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے اسلام آباد پولیس جانفشانی سے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی