i پاکستان

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے،ڈی آئی جی اسلام آبادتازترین

July 09, 2024

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، پولیس کا ہر عمل شہریوں کی حفاظت کیلئے ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیح ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے موقعے پر پولیس افسران اور شہریوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ہر سال محرام الحرام میں پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سر انجام دیتے ہیں،انشا اللہ آپ اس بار بھی ثابت کریں گے آپ سب سے زیادہ تربیت یافتہ فورس ہیں، افسران اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، ڈی آئی جی نے کہا کہ نظم و ضبط کو یقینی بنائیں، امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بہترین فرائض کی انجام دہی پر افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پولیس کا ہر عمل شہریوں کی حفاظت کیلئے ہے، اس میں آپ ہمارا ساتھ دیں، انہوں نے کہا یہ آپکی پولیس ہے ہم آپکی حفاظت کیلئے ہیں اور ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، شہری ہمارا ساتھ دیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو بروقت اطلاع کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، شہری پولیس کے کسی بھی عمل کو جارحانہ مت سمجھیں ہم آپکی حفاظت پر مامور ہیں،ڈی آئی جی سید علی رضا نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی عمل کے بارے میں اطلاع کریں ہم اس پر فوری کارروائی کریں گے،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی عمل ممکن نہیں انشا اللہ ہم آپکی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی