شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شاخیمار کے علاقے میں گرلز مڈل اسکول کو منگل کو آگ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 5 ملزمان نے رات کواسکول میں داخل ہوکرکمروں میں آگ لگائی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ استاد کی ایما پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کے لیے آگ لگائی گئی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا، اسکول میں تقریبا 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں۔اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی