i پاکستان

شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کا میران شاہ کینٹ کا دورہ،جی او سی سے ملاقات اور ملکی سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیالتازترین

November 18, 2024

شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے میران شاہ کینٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جی او سی سے ملاقات کی اور ملکی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے میران شاہ کینٹ کے دورہ کے موقع پرجی اوسی سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پرملکی امن و امان خراب کرنے والے انتہا پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔نشست کے دوران نوجوانوں کے کلیدی کرداراوران کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں پر مفصل گفتگو کی گئی،ملکی سکیورٹی مسائل اور ان سے نمٹنے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔نوجوانوں نے عزم کا اظہارکیا کہ تمام دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،پاک فوج کی اس کاوش کو سبے حد سراہتے ہوئے نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی