شکارپور میں کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس اور رینجرز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی شکارپور کے مطابق کوٹ شاہو میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نور حسن پر سندھ حکومت نے 50 لاکھ انعام مقرر کر رکھا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل،ڈکیتی اور پولیس حملوں میں مطلوب تھے۔انہوں نے کہا کہ زخمی ڈاکوئوں کو ساتھی لیکر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی