i پاکستان

شکار پور، گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کے زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحقتازترین

April 29, 2024

شکارپور میں گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کے زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے شکارپور میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 5سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے تھریشر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، مرنے والے بچے کی شناخت مہدی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی