i پاکستان

شجاع آباد، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے امام مسجد جاں بحقتازترین

September 19, 2025

شجاع آباد کے جلالپور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 70 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی شناخت اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے اور وہ مسجد میں امام تھا۔جاں بحق ہونے والے اللہ بخش کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کو حراست میں لے لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی