i پاکستان

شیریں مزاری کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس،آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمعتازترین

June 26, 2023

عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کی جانب سے ترمیمی جواب جمع کرا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی پٹیشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی