i پاکستان

شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادتازترین

May 04, 2024

شیخوپورہ کے نواحی گاوں چوہان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے اطراف میں چوہان اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے۔ فری میڈیکل کیمپ سے تقریبا 800 مریض مستفید ہوئے۔ مریضوں کے لیے ای سی جی سمیت متعدد ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچا اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔ عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی، عوام نے سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی