i پاکستان

شیخوپورہ ،گھریلو حالات سے تنگ آ کر ماں نے 2 کم سن بچوں کو زہر کھلا کر ابدی نیند سلا دیا ،خود بھی زہر کھا لیاتازترین

January 07, 2025

شیخوپورہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر ماں نے 2 کم سن بچوں کو زہر کھلا کر ابدی نیند سلا دیا اور خود بھی زہر کھا لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق نشیمن پارک کی رہائشی 32 سالہ ام حبیبہ نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر اپنے دو کم سن بیٹوں 3 سالہ محمد اور 5 سالہ ثمر کو زہر دے کر خود بھی کھا لیا جس سے دونوں کم سن بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ناک ہو گئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 32 سالہ ام حبیبہ کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں کم سن بچوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی