عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرانے میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی آپس میں صلح کرلیں، صلح کرانے میں اگر مجھے کوئی کوئی کردار دیں تو میں تیار ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، عمران خان چوبیس گھنٹوں میں لاکھوں کے جلسے کر رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اکنامی تباہ ہوگئی ہے، اس حکومت کو کوئی پیسے دینے کے لیے تیار نہیں ہے، نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست فیصلہ تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان کے سارے کیسز ختم ہوچکے ہیں، نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرایے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں، رٹ دائر کرنے کا جارہا ہوں کہ وزرا کی تعداد آئیں میں دیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی