i پاکستان

شیخ رشید کا پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوستازترین

January 31, 2023

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پشاور پولیس لائن میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں شہید خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انکو صبر جمیل عطا کرے اور شہدا کے درجات بلند کرے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائے اور ملکی وغیر ملکی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی