پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی ، جس میں انھوں نے دھرنے میں ناکامی کا ملبہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی پرڈال دیا۔تفصیل کے مطابق شیخ وقاص اکرم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی، جس میں وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کو پارٹی دھرنے میں اراکینِ اسمبلی کی عدم موجودگی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اگر دھرنے کی منصوبہ بندی درست ہوتی تو پارٹی کے تمام 90 اراکین اسمبلی کی موجودگی ممکن تھی۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اراکین کو ایک رات پہلے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، نہ کہ آخری وقت میں فوری پہنچنے کی ہدایات دی جاتیں۔سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ کئی اراکین دور دراز حلقوں میں رہتے ہیں اور ان کے پاس ہیلی کاپٹر یا فوری سفری سہولیات موجود نہیں، جس کے باعث بروقت پہنچنا ممکن نہیں تھا۔آڈیو میں انہوں نے صورتحال کو بدنظمی اور ناقص رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی