i پاکستان

شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کاحلف اٹھا لیاتازترین

May 06, 2024

شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے نامزد گورنر شیخ جعفر خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلی سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے جبکہ تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام نے بھی شرکت کی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنربن گئے ہیں۔ دوسری جانب نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر (آج) منگل کو حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ان سے حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا تھا، فیصل کریم کنڈی بطور گورنر خیبرپختونخوا ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں جبکہ جعفر خان مندو خیل نے پیر کو عہدے کا حلف اٹھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی