i پاکستان

شہید میجر عبداللہ، صاحب خان، محمد ابراہیم اور جہانگیر خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاکتازترین

July 07, 2023

میجر میاں عبداللہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، چاروں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ میں خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبد اللہ شاہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی