شدید گرمی میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کئی علاقوں میں مرمت کینام پرچھ گھنٹیتک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی کی طلب 27 ہزارمیگاواٹ جبکہ پیداوار 21 ہزارمیگاواٹ ہے۔ پاورڈویژن کا دعوی ہیکہ ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،نقصانات کیحساب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ذرائع کیمطابق اس وقت پن بجلی سے 6 ہزار میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 10ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،نیوکلئیرسے تین ہزار دوسو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی