i پاکستان

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بندتازترین

December 29, 2025

سینٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم۔2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے جبکہ موٹروے ایم۔3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم۔4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال تک دھند کے سبب بند کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم۔11 بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی