i پاکستان

شہباز شریف نے کئی بار عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی، انہوں نے جواب تک نہیں دیا، خواجہ آصفتازترین

September 02, 2024

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسمبلی کئی بار سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو مذاکرات کی پیش کش کی، میثاق معیشت کی تجویز دی لیکن انہوں نے یا ان کے کسی رہنما نے جواب تک نہیں دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھے رہے کیونکہ ان دنوں عمران خان کا اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید کے ساتھ عشق جوان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بحیثیت وزیراعظم شہباز شریف نے پھر مذاکرات اور میثاق معیشت کی قومی اسمبلی کے فلور پر دعوت دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن (جے یو آئی ف)کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا، کیا کوئی مثبت جواب ملا ؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی