i پاکستان

شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمتتازترین

December 30, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روسی صدر، حکومت اور عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے صدر ولادی میر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی