سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے ، گرفتار کرکے پیش کرنے اور چیئرمین نادرا کو شہباز گل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کاحکم دیدیا ،عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ 30دن میں دینے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع اور دیگر رپورٹس 26جولائی کو طلب کرلیں۔پیر کے روز سیشن عدالت میں رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے خلاف متنازع بیان کیس کی سماعت ہوئی،سیشن عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا،جج طاہر عباس کا کہنا تھا کہ شہباز گل پاکستان میں جس بھی ائیر پورٹ پر نظر آئیں، انھیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ایڈیشن سیشن جج طاہر عباس نے چیئرمین نادرا کو شہباز گل کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کاحکم دیا،جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ شہباز گل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے،اسلام آباد اور فیصل آباد رہائشگاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ 30دن میں دینے کا حکم دیا۔عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع اور دیگر رپورٹس 26جولائی کو طلب کرلیں۔اے ایس آئی آصف اعوان نے شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی،رپورٹ میں اے ایس آئی آصف اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کی کوشش کی، شہباز گل جان بوجھ کر امریکہ چلے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی