i پاکستان

شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیاتازترین

June 10, 2024

مظفرآباد میں گرفتار شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے سیشن عدالت پیش کیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی