i پاکستان

شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط،پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف مدلل تقریر پر مبارکباد پیش کیتازترین

January 20, 2026

پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط میں کہا ہے کہ آپ کو پنجاب اسمبلی میں پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف مدلل تقریر پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں،یہ مسئلہ قانونی برادری کو متحد کرنے کا سبب بنا ہے۔حامد خان کی قیادت میں دونوں گروپس اور احسن بھون کی قیادت میں پنجاب بار کونسل نے اس قانون کو مسترد کر دیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے ان حصوں کو معطل کر دیا ہے جو ڈپٹی کمشنرز کو فیصلے کا اختیار دیتے تھے۔پنجاب بار کونسل بھی اس ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے پر غور کر رہی ہے،اسمبلی میں آپ نے جس انداز میں انتخابی مہم چلائی، اس نے ہمیں بہت زیادہ اطمینان بخشا ہے،اگرچہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہوں، مگر حالات کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔شاہ محمود قریشی کا خط زین قریشی نے ندیم قریشی کے حوالے کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی