i پاکستان

صدراور وزیر اعظم کا جوبائیڈن کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارتازترین

July 18, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر بائیڈن کی صحت اور تندرستی کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔ دریں اثناء وزیراعظم شہبازشریف نے بھی امریکی صدر جوزف بائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جوزف بائیڈن کی صحت یابی کیلئے دعاگوہوں اور نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے امریکا کے صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی