i پاکستان

صدر زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

July 06, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاک - ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان کامیابی حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی