i پاکستان

صدر مملکت سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقاتتازترین

August 06, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے ملاقات کی، اس دوران ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی