i پاکستان

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس (آج) طلب کر لیاتازترین

April 24, 2024

صدر مملکت آصف علی زردار ی نے سینیٹ کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا ، اجلا شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا ۔ بدھ کو جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زردار ی نیاسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس(آج) 25 اپریل 2024 بروز جمعرات شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوگا جس میں اہم امور زیر غور آئیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی