صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے۔قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) 17اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے اور سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی