نیب کی جانب سے صدر مملکت کی صدارتی استثنی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس میں نیب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو کیسز سے صدارتی استثنی حاصل ہے۔ وکیل صدر زرداری ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، نیب کی جانب سے پیر کو جواب جمع کروانا تھا۔ ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی