صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت اور واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو سلام ،حوالدار انعام گل ، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے، دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا ۔صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی