i پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کا خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیتتازترین

December 30, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا  کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے   اہل خانہ اوربنگلہ دیشی عوام کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔ایوان صدر سے جاری  تعزیتی پیغام میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا کیانتقال پر انتہائی افسوس ہوا۔ بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)(کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملی ہیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی