i پاکستان

صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنائو تک ممکن نہیں، فواد چودھریتازترین

March 24, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا ئوتک ممکن نہیں، ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا،سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی