صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملتان میں ایل پی جی بازر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں 5 افراد کے جاںبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاںبحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے ۔انہوں نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی