احتساب عدالت لاہور میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کیخلاف چینوٹ مائنز ریفرنس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت لاہور میں چینوٹ مائنز ریفرنس میں سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں سبطین خان سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، عدالت نے مزید کارروائی 20 اگست تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہوسکی ، سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف نیب لاہور نے ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی