فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ بدھ کو صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، صارم برنی کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی