نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی جس میں کے الیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیپرا کی رپورٹ میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ سکھر اور حیدر آباد تمام ڈسکوز میں کم ترین سطح پر رہے۔بجلی کی ٹرانسمیشن میں کے الیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ این ٹی ڈی سی 53 اسکور حاصل کرسکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی