i پاکستان

سانحہ ماڈل ٹان کیس، گواہ سیف المرتضی آئندہ سماعت پر عدالت طلبتازترین

October 18, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان کیس میں گواہ سیف المرتضی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹان کیس پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کے رکن سابق ایس پی سیف المرتضی شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے، سابق ایس پی سیف المرتضی کا آنکھ کا آپریشن ہے، وہ ہسپتال داخل ہیں اس لئے آج وہ شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہو سکتے۔ پراسیکیوشن نے کیس کی سماعت مخر کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا آئندہ سماعت پر گواہ سیف المرتضی کو طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹان میں 107 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹان کیخلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی