کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے نے جہاں شہر کو سوگ میں مبتلا کر دیا، وہیں اس تباہی کے مناظر کے درمیان ایک حیرت انگیز منظر بھی دیکھنے میں آیا۔گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ایسے میں ریسکیو اہلکار کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھوئیں سے بھرے ماحول میں جب ریسکیو اہلکار گل پلازہ کی مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں رکھے قرآنِ پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ حالت میں ملے جنہیں ریسکیو اہلکار نے اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ آگ سے مسجد کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کردی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی