i پاکستان

سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتلتازترین

June 29, 2024

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق تعلقہ ناظم اور ان کے محافظ کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار اجن کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب خدا بخش درس گارڈ سمیت اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی