سال نو کی آمد پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے جبکہ خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سال نو کے موقع پر 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام د ئیے جبکہ 850 سے زائد افسران نے ٹریفک کے فرائض انجام د ئیے ۔ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹس قائم کی گئی تھیں جبکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھامکیلئے تمام تھانوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانوں کی موبائلز مسلسل گشت کریں گی۔
سال نو کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادات کیلئے بھی موثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ۔ ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامورہے ۔ گزشتہ شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے روکیں۔ کار اسکیٹنگ اور تیز رفتاری پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ تفریحی مقامات پر خصوصی ٹریفک نفری تعینات ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی