ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری چلائی جائے گی۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، سات روزہ قومی مہم کے دوران میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی