i پاکستان

سال 2026 کا پہلا سپر مون آج دکھائی دے گاتازترین

January 02, 2026

نئے سال کا پہلا سپر مون آج (ہفتہ کو) نمودار ہو گا۔پورا چاند آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔سائنسدانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریبا 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق جنوری کے چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریبا تین بجے ہوگا، تاہم، اس سے ایک رات پہلے بھی یہ آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔جنوری کے اس چاند کو مختلف ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جن میں وولف مون ، کولڈ مون اور ہارڈ مون شامل ہیں، اگرچہ ان ناموں کو روایتی سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نام حالیہ برسوں میں ہی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی