i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحالتازترین

July 15, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پیرکو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 105 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی